ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال میں جمعرات 4 فروری کو پستانی اور منہ کینسر کا بیداری اور جانچ کیمپ: عوام سے استفادہ کی اپیل

بھٹکل سرکاری اسپتال میں جمعرات 4 فروری کو پستانی اور منہ کینسر کا بیداری اور جانچ کیمپ: عوام سے استفادہ کی اپیل

Wed, 03 Feb 2021 17:52:02    S.O. News Service

بھٹکل:3؍فروری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ سرکاری اسپتال بھٹکل کی زیراہتمام عالمی یوم ِ کینسر بیداری کی مناسبت سے 4فروری 2021 بروز جمعرات کو صبح 30-9بجے پستانی کینسر اور منہ کینسر کے متعلق بیداری اور جانچ کیمپ کا سرکاری اسپتال بھٹکل میں  انعقاد کیا جارہاہے۔

اسپتال کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کےمطابق 4فروری بروزجمعرات کی صبح 30-9بجے اسپتال میں پستانی اور منہ کے کینسر کے متعلق بیداری پیدا کرنےکے علاوہ متعلقہ مرض میں مبتلا مریضوں کی جانچ کی جائے گی۔ اس دن منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کی صدارت اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر کریں گی تو زونل فاریسٹ آفیسر شریمتی  سویتادیواڑیگا اور  جالی پٹن پنچایت کی صدر بی بی شمیم بانو مہمان خصوصی اور اربن بینک کی ڈائرکٹر شریمتی رجنی پربھو اعزازی مہمان کے طورپر شریک ہونگی۔ کیمپ میں رسورس پرسن کے طورپر ای این ٹی کے ماہر ڈاکٹر ستیش بی  اور گائناکولوجسٹ ڈاکٹر شمس نور اپنی خدمات انجام دیں گے۔ اس موقع پر بھرپور استفادہ کرنے کا اسپتال انتظامیہ نے عوام سےاپیل کی ہے۔


Share: